Quran
قران
ھم قران کو صرف اللہ کی کتاب سمجھـ کر سنبھالتے
ھیں، ادب کرتے ھیں لیکن کبھی یہ نہیں سمجھا یا سمجھنے کی کوشش کی کہ کتاب اللہ نے
ھماری ھدایت کے لیئے اتاری ھے نا کہ طاق میں رکھنے کہ لیئے
قران کو ایک کتاب کی طرح پڑھنے والے ساری زندگی
میں قران کا ق کا ایک نقطہ بھی نہیں سمجھـ پاتے چاھے کوئی نامور عالم ھو یا عام
انسان
لیکن قران پر عمل کرنے کی نیت سے بھلے کوئی ان
پڑھـ ھی کیوں نا پڑھے ھو سکتا ھے کہ وہ قران کو اس طرح سمجھـ لے جس کے لئے علامہ
اقبال نے فرمایا کہ
قاری نظر آتا ھے حقیقت میں ھے قران
اس لئے ھم اگر قران کی گنتی کرنے کی بجائے سمجھـ
کر ایک سورۃ بھی پڑھ لیں تو شاید آخرت کے لئے زاد راہ بن جائے
|