Forum.Noorclinic.com
Noor Clinic Pakistan Forum

 
  Welcome : Guest
Login | Register | Rules
Noor Clinic | Articles | Forum | Procedure | Health| Sex | General | Site Map
Men Health | Women Health | Procedure| Pakistani Matrimonial
 
Books For >> Boys & girls| Men | Women
FAQ For >> Men | Women | Married | Junk , Spam, Irrelevant & Repeated Post
Medical Forum Categories
Medical Discussion
Unmarried Boys Problems
Unmarried Girls Problem
Married Men Problem
Married Women Problem
Religion and Sex
Religion and Culture
Social Problem
General Health
Non Medical Discussion
Food & Recipes
Sports & Games
Politics
Urdu
Career and Success
Articles
Chatting
Suggestions
Women Health
Men Health
Junk and Spam
 
    Start New Topic  My Profile
 

bataiN mah jabeen ki

Urdu
 
 
 
myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 5:34am
 

bataiN mah jabeen ki

aik urdu forum maiN aik khatoon, mohtarmah mah jabeen ka interview paRhnay ko mila. mausoofah ki 32 baras qabal sirf matric pass karnay k baad shadi hogayee thee. she is a simple house wife, jo ghar k kaam kaaj, apni family life ko enjoy kartay howay forum maiN bhi active haiN... forum maiN onhaiN onka aik beta lay kar aayaa. aj masha Allah onkay bachay shadi k qaabil haiN. net forum world maiN mujhay 2 ashray ho chalay haiN... etni achi aur khoob.soorat bataiN maiN nay ajtak kissi common member ki zobaani nahi soni. maiN nay iss interview k iqtesaabaat kai other forums maiN bhi share kiyeh haiN... yahaan chouNkay roman likha aur paRha jata hai, lehaza poora interview to nahi albattah aqwaalay miss mah jabeen ki soorat maiN onki khaas khaas baataiN pesh karta houn...omeed hai k ap sab iss say kuch nah kuch zaroor seekhengay.
myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 5:48am
 

aqwaale mah jabeen

کنول کا پھول اچھا لگتا ہے کہ جو کیچڑ میں کھلنے کے باوجود بھی خوبصورت ہوتا ہے

میری کوشش تو یہی ہوگی کہ جو امیدیں میں اپنی ساس سے لگاتی تھی اب اپنی بہو کی امیدوں پر پوری اتروں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہو جائے کہ ساس میری سہیلی

کم گو ، سنجیدہ ، کم فہم اور بہت ساری خامیاں ہیں کیا کیا بیان کروں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ بس پردے میں رہنے دو ۔ ۔
 زندگی آخرت کی کھیتی ہے، آج جو بوئیں گے ، کل وہی کاٹیں گے اس لئے اس زندگی کو غنیمت سمجھ کر آگے کے لئے اچھا سامان بھیجنا چاہیئے

میں میوزک کا کوئی شوق نہیں رکھتی۔۔۔ ۔۔ الحمدللہ، صرف نعتیں سننے کا شوق ہے ۔ ۔ ۔ ۔ کسی قسم کی موویز نہیں دیکھتی اور نہ ایسا شوق ہے ، الحمدللہ، اللہ سب کو اس برے شوق سے بچائے آمین

اچھی شاعری ہمیشہ مجھے متاثر کرتی ہے۔۔۔ ۔۔ اچھے شاعروں کا کلام پڑھ کر دل خوش ہوتا ہے

مجھے خریداری کرنا نہیں آتی ہمیشہ میرے شوہر نے ہی میری خریداری کی ہے کیونکہ وہ بہت اچھی خریداری کرتے ہیں، بلکہ گھر کی ساری خریداری ہمیشہ سے وہی کرتے ہیں اور میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے گھر بیٹھے ہی سب کچھ مل جاتا ہے




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 5:56am
 

aqwaale mah jabeen-2

سوچتی ہوں کہ اگر ان کو بھی خریداری کرنا نہ آتا تو میرا کیا ہوتا ؟؟؟ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی پسند بھی اعلٰی درجے کی ہوتی ہے

الحمد للہ میرے شوہر بہت محبت کرنے والے اور اپنی فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھنے والے ہیں۔انہوں نے ہر وقت میرا بہت خیال رکھا اور مجھے کبھی کسی چیز کی تکلیف یا کمی نہیں ہونے دی الحمدللہ اور شاید میں اس انداز سے انکا خیال نہ رکھ سکی ہوں،

جب کسی ایک فریق کو غصہ کسی بھی بات پر آجائے تو دوسرے فریق کو مکمل خاموشی اختیار کرنا چاہئے، چاہے غلطی ہو یا نہ ہو ہر صورت میں مکمل خاموشی ہی بڑے سے بڑے طوفان کو ٹال دیتی ہے

کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہی ہے کہ خصوصیت کے ساتھ عورت کو حتی الامکان خلاف مرضی بات پر بھی اپنے شدید ردعمل کے اظہار سے گریز کرکے سب کچھ رب کریم کے سپرد کرکے خاموشی اختیا کرنا چاہئے

مجھے اپنے مسلمان عورت ہونے پر بہت بہت فخر ہے کیونکہ اسلام نے عورت کو جو مرتبہ دیا ہے وہ کچھ کم نہیں ہے، بلکہ اور کسی مذہب نے ایسا مقام عورت کو دیا ہی نہیں ، اور دوسری باعث فخر بات یہ ہے کہ ماں کو جو بلند مقام ملا ہے اس کی وجہ سے بھی مجھے عورت ہونے پر فخر ہے




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 5:59am
 

aqwaale mah jabeen-3

ہم ہمیشہ اپنے کل میں زندہ رہنا چاہتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ دوسرے بھی ہمارے ساتھ ہمارے کل میں زندہ رہیں۔

ہم تو زمانے کے ساتھ چلتے ہیں لیکن جب ہمارے بچوں کا دور آتا ہے تو ہم ڈکٹیٹر بن کر یہ چاہتے ہیں کہ وہ ویسا کریں جیسا ہمارے ماضی میں ہوتا تھا

ہمیں اپنے رویے میں لچک رکھنی چاہئے تاکہ زندگی پرسکون رہے اور ہمارے بچے بھی ہم سے خوش رہیں

میرے اندر قوت فیصلہ بالکل بھی نہیں ہے، ہمیشہ میں فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار رہتی ہوں اس لئے جب ایسا وقت آیا تو میں نے اپنے شوہر کی طرف دیکھا

عورت ہر رنگ میں بے مثال ہے ( مرد حضرات اس کو میری خوش فہمی کہیں گے، پرواہ نہیں) لیکن سب سے خوبصورت رشتہ " ماں " کا ہے ```

مردوں میں باپ کا رشتہ سب سے پیارا ہوتا ہے ، کیونکہ وہ اپنی اولاد کے لئے بہت مخلص ہوتا ہے، اور اپنی زندگی میں توازن رکھنے والے مرد بھی قابل احترام ہوتے ہیں




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 6:05am
 

aqwaale mah jabeen-4

یہ زندگی ہے ہمیں یہاں قدم قدم پر ہر قسم کے لوگوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ بہت اچھے بھی ہوتے اور کچھ بہت برے بھی ہوتے ہیں، بجائے اس کے کہ ہم یہ توقع رکھیں کہ سب لوگ ہمیں اچھے ملیں ، ہم کو دوسروں (برے لوگوں) کے لئے اچھا بننے کی کوشش کرنی چاہئے،

اچھوں کے ساتھ اچھا بننا کوئی خوبی نہیں بلکہ بروں کے ساتھ اچھا بننا خوبی ہے ۔

نمود و نمائش کی بڑی وجہ اپنی مذہبی اقدار سے دوری ہے، اور ذرائع ابلاغ کا بھی اس میں اہم کردار ہے۔ ۔ ۔ ۔ ہر طرف اندیشہ سود و زیاں ہے زندگی ```

زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے انہی اجزاء کا پریشاں ہونا

میرے رب کریم نے اتنا نوازا ہے کہ اب تو دامن بھی تنگ پڑ گیا ہے۔ بے شک جھولی ہی میری تنگ ہے

انسان خواہشات کا غلام ہے ، جتنی بھی پوری ہو جائیں پھر بھی یہی سوچتا ہے کہ وہ نہیں ملا، یہ نہیں ملا

ضرورتیں تو فقیر کی بھی پوری ہو جاتی ہیں لیکن خواہشات بادشاہوں کی بھی باقی رہتی ہیں





myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 6:10am
 

aqwaale mah jabeen-5

میں نے اپنی زندگی میں بہت زیادہ خواہشات نہیں پالیں اور ہمیشہ اطمینان قلب حاصل رہا الحمدللہ بس پایا ہی پایا ہی کچھ نہیں کھویا، ہاں ایک احساس شدت سے ہوتا ہے کہ زندگی غفلت میں گزار دی اور اللہ کی بندگی کا حق کماحقہ ادا نہ کر سکی

ماضی کو یاد رکھ کر مستقبل کی منصوبہ بندی کریں اور اپنے حال کو اچھا بنانے کی کوشش جاری رکھنی چاہئے ، یہی کامیاب زندگی کا راز ہے۔

اللہ ہمارے بچوں کو ہمارے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین ۔

عورتوں پر مردوں کے تشدد کے تو میں بھی خلاف ہوں لیکن میرا مشاہدہ یہ ہے کہ ایسے ٪ 95 کیسز میں کہیں نہ کہیں عورتوں کا قصور ہوتا ہے (اس بات سے کہیں یہ نہ سمجھنا کہ میں شتر بے مہار مردوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہوں)

مرد کو اللہ نے حاکمیت بخشی ہے تو اسکی حدود بھی مقرر فرمادی ہیں، اسی طرح عورتوں کو اگر کمزور بنایا ہے تو انکے لئے بھی بہت رعایتیں عطا فرمائی ہیں لیکن ساتھ ساتھ شوہر کی اطاعت اور خوشنودی کو ہم پر واجب قرار دیا ہے

اکثر ہوتا کچھ یوں ہے کہ کہیں ہماری انا ، کہیں ہمارے والدین کی انا اس کام میں بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے اور یوں پھر پہلے ایک سرد جنگ کا آغاز ہوتا ہے اور ہوتے ہوتے یہ جنگ توتکار میں بدل جاتی ہے ، یہ سب مرد کی انا پر کاری ضرب لگاتی ہیں اور پھر یہ سارا لاوا ابل پڑتا ہے ، مرد اپنی طاقت کے بل پر عورت کو دبانا چاہتا ہے اور عورت اس کو اپنی توہین سمجھ کر اپنی صفائیاں دیتی ہے جو مرد برداشت نہیں کرتا ، نتیجہ پھر ذہنی جسمانی تشدد کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے تو پھر ہم صرف مرد کو اسکا ذمہ دار قرار نہیں دے سکتے،

اگر عورت اپنی انا کو ہمیشہ کے لئے دفن کردے اور شوہر کی خوشنودی کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنالے تو شوہر کو ہاتھ اٹھانے کا موقعہ بھی نہیں ملے گا ، اس طرح صرف خاموشی سے ہی اس تشدد کا راستہ روکا جاسکتا ہے اور دوسرا راستہ تو تباہی کے سوا کچھ بھی نہیں۔




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 6:15am
 

aqwaale mah jabeen-6

میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو یہی پیغام دینا چاہوں گی کہ آزمائشوں کی بھٹی میں پک کر ہی کندن بنا جاسکتا ہے اور اللہ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے بھی یہی ایک راستہ ہے، آج کی تکلیفیں کل کی راحتوں میں بدل جائیں گی انشاءاللہ

مجھے ٹیچنگ کا شوق تھا اور یہی ارادہ تھا کہ اس فیلڈ میں آگے جانا ہے لیکن پھر میٹرک کے فوراً بعد ہی شادی ہوگئی ۔۔ مجھے اپنی پیاری امی کی شخصیت نے بہت زیادہ متاثر کیا اور تا زندگی ان کی شخصیت کا عکس میرے دل پر نقش رہے گا ۔ میری ذات میں تعریف کے لائق کچھ بھی نہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ میں ایک خالی خولی ڈبہ ہوں اور کچھ نہیں ۔۔۔ ۔۔!!!

پسندیدہ شاعروں میں امام احمد رضا خان بریلوی، غالب، امجد اسلام امجد، پروین شاکر، احمد فراز اور نوشی گیلانی۔ اور رائٹرز میں ہاشم ندیم عمیرہ احمد، نرجس ملک فرحت اشتیاق وغیرہ ہیں

میں نے زندگی کو جس طرح سمجھا ، جانا یا جو بھی میرے نظریات اور مشاہدات ہیں وہ میں نے نہایت سچائی کے ساتھ یہاں لکھ دئے ہیں ، ان کو زبردستی کسی پر ٹھونسنا یا اپنی بات کو ہر ایک سے منوانا میرا مقصد تھا ، نہ ہے

اختلاف رائے تو ہر ایک کا بنیادی حق ہے اس سے کوئی کسی کو کیسے روک سکتا ہے

کراچی میں تو مجھے بس اپنا گوشہء عافیت (اپنا پیارا گھر) سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔ ویسے اس کے علاوہ سی ویو بہت اچھا لگتا ہے

اپنا ملک پاکستان بڑا ہی خوبصورت ہے لیکن ابھی تک اس کی سیر کا موقعہ ٹھیک سے نہیں ملا ، بہت مختصر قیام لاہور، ملتان اور حیدرآباد میں رہا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔لیکن کراچی تو کراچی ہے اس کے علاوہ کہیں دل نہیں لگتا۔




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 6:22am
 

aqwaale mah jabeen-7

شاپنگ کا تو بالکل بھی شوق نہیں ہیں ۔۔ کوئی مجھ سے اگر بازار چلنے کا کہہ دے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ میری سزا ہو۔۔۔ ۔۔ہاہاہاہا

جو ڈرامے آجکل چل رہی ہیں ان میں سے تو شاید ٪5 ہی ڈرامے معاشرتی مسائل کو حقیقت پسندانہ انداز میں دکھاتے ہونگے

ایسے فضول اور واہیات ڈرامے بنانے کا کیا مقصد ہے بھلا؟ اب ہمارے ڈرامے اسلامی کلچر سے بہت دور ہوتے ہیں اور فحاشی ، عریانی اور دولت کی نمود و نمائش کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔

اصل بات تو یہ ہے کہ اچھائی اور برائی اس دنیا میں موجود ایسی حقیقتیں ہیں کہ جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا

یہ سب ہماری آزمائشیں ہیں کہیں ہم اس میں پورے اترتے ہیں اور کہیں ہم شیطان کا آلہ کار بن جاتے ہیں۔ ہر خاندان میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں

جہاں تک رشتہ داریوں میں دراڑیں ڈالنے والی بات ہے تو یہ تو شیطان کا محبوب مشغلہ ہے ، قریبی عزیزوں میں جدائی ڈالنا

ہمارا مذہب ہمیں آپس کے میل جول کی تعلیم دیتا ہے اور بنیادی طور پر ہمیں گناہ سے نفرت کا درس ملتا ہے گناہ گار سے نہیں، اس لئے ملنا جلنا بھی بہت ضروری ہے بس ایسے شخص سے ملنے میں احتیاط لازم ہے اور اپنا رویہ بالکل لئے دیئے رکھنا ضروری ہے کہ وہ ہماری کمزوریوں کو پکڑ کر ہمیں بلیک میل نہ کر سکے اور یہ کہ کسی اور کو بتا کر ہمیں نقصان نہ پہنچا سکے




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 6:28am
 

aqwaale mah jabeen-8

لڑکیوں کو بلا ضرورت جاب نہیں کرنا چاہئے ، اگر کوئی مجبوری ہو یا معاشی طور پر تنگی ہو تو جاب کرنا ٹھیک ہے لیکن اگر معاشی الجھنیں نہ ہوں اور بظاہر کوئی مجبوری بھی نہ ہو تو پھر بلاوجہ گھر سے باہر نکل کر اپنے آپ کو مشقت میں ڈالنے سے کیا حاصل ہے؟

عورت کا اصل مقام اس کا گھر ہی ہے ، چاہے وہ ماں باپ کا گھر ہو یا شوہر کا ، اسی پر توجہ دینا ہماری زندگی کا نصب العین ہے

شوقیہ ملازمت اختیار کرکے ہم اپنے سر دوہری ذمہ داریاں ڈال رہے ہوتے ہیں اور پھر اس زعم میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ ہم مردوں سے کسی طور کم تھوڑی ہیں ، یہی زعم تو معاشرتی بگاڑ کا نقطہء آغاز ہے

میں سوچتی ہوں کہ۔۔۔ نہ جاننے کا تو ایک ہی دکھ ۔ ۔ ۔ پر آگہی کے ہزار دکھ ہیں ```

اپنے شعبے کا چناؤ اور شادی کے معاملات میں بالکل بچوں کی رائے اور مرضی کی بہت اہمیت ہوتی ہے، لیکن اپنے بچوں کو صحیح رہنمائی دینا بھی تو والدین کے فرائض میں شامل ہے

بچے جس عمر میں ہوتے ہیں وہاں جذبات زیادہ اور عقل کم استعمال ہوتی ہے ، اس وقت بچوں کو زمانے کی اونچ نیچ سمجھا کر انکی مرضی پر چھوڑ دینا چاہئے آگے جو انکا نصیب


مجھے صبح کا وقت اچھا لگتا ہے اس لئے کہ اس وقت تازگی کا احساس بہت ہوتا ہے۔

سیاستدانوں کو آپس میں باہم دست و گریباں دیکھوں تو طبیعت اور مکدر ہو جاتی ہے اور پھر کسی کتاب کا مطالعہ کرکے یا نیٹ کھول کر اپنا دھیان بٹاتی ہوں ، ویسے ٹاک شوز بھی کوئی دیکھنے کی چیز ہیں بھلا؟؟؟ جہاں سب ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں ہی مصروف ہوتے ہیں ، قوم کو کیا مسائل درپیش ہیں اس کا تو انکو رتی برابر بھی احساس نہیں ہے

ہر شخص خود کو غلطیوں سے مبرا سمجھتا ہے اور حق لینا تو جانتے ہیں لیکن دینا نہیں اور جھوٹ بددیانتی جو ہر برائی کی جڑ ہے ، معاشرے میں عام ہے ، بس ساری بات یہی ہے کہ اپنے دین کے اصولوں کی خلاف ورزی نے ہمیں کمزور اور رو بہ زوال کر دیا ہے۔




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 6:32am
 

aqwaale mah jabeen-9

عام خواتین ہوں یا مرد ہم سب ایک ہی جیسے تعصب میں مبتلا ہیں ، سیاسی پارٹیاں بھی اپنے سوا سب کو غلط سمجھتی ہیں یہی عمومی رویہ ہے جو بد امنی کا سبب ہے اور یہی وجہ ہے کہ خاندان میں بھی آپس کی محبتیں اور اتفاق سرے سے کہیں نظر نہیں آتا اور چھوٹی چھوٹی باتیں رنجشوں کا سبب بن جاتی ہیں

میں سوشل تو بالکل بھی نہیں ہوں لیکن عجیب بات ہے کہ بننا چاہتی ہوں اور بن نہیں پاتی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ پتہ نہیں کیوں ؟؟؟؟اب لوگ کہیں گے کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟؟؟؟ مجھے سوشل گیدرنگز اچھی لگتی ہیں لیکن میں ان میں بھرپور طریقے سے شرکت نہیں کر پاتی ```

موجودہ پود بہت ذہین و فطین ہے ، میں اپنی نسل سے نئی نسل کا مقابلہ کرتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ اس عمر میں تو ہم بالکل بدھو اور احمق تھے جس عمر میں ہمارے بچے ہم سے دس گنا زیادہ بہتر سوچ سکتے ہیں ا ور بہتر طریقے سے چیزوں کو استعمال کرنے کا فن جانتے ہیں ہم تو اس عمر میں بھی کورے کے کورے ہیں

ہماری نسل میں سادگی بہت تھی لیکن آج کا زمانہ بہت گلیمرائزڈ ہو گیا ہے معیارِ زندگی بہت زیادہ بلند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے رشتوں کی مٹھاس اور خوبصورتی ختم ہو گئی ہے ، ہمارے زمانے میں بیشک اتنی زیادہ سہولتیں نہیں تھیں لیکن رشتوں میں خلوص اور محبت تھی، اس لئے بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ زندگی کی آسائشیں تو مل گئیں لیکن اخلاص رخصت ہو گیا ۔ یعنی کہ کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا ہی پڑتا ہے

پہلے کے مقابلے میں زمانے کے چال چلن بہت بدل گئے ہیں اور ایسا تو ہوتا ہی رہے گا جب تم لوگ ہماری عمروں کو پہنچو گے تو اپنے بچوں سے ایسے ہی کہوگے کہ ہمارے زمانے میں تو ایسا نہیں ہوتا تھا اور وہ کہیں گے کہ آپ کا زمانہ اور تھا ہمارا زمانہ اور ہے




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 6:36am
 

aqwaale mah jabeen-10

زیادہ بولنے سے صحت پرتو کوئی اثر نہیں پڑتا ، لیکن خود ہم اپنے الفاظ کے پھیر میں اکثر پھنس جاتے ہیں

گھر کے کاموں میں سب ہی کام کر لیتی تھی خوشی سے لیکن گھر کی صفائی ستھرائی کرکے زیادہ خوشی محسوس ہوتی تھی اور کھانا پکانا پہلے تو آتا نہیں تھا تو بورنگ لگتا تھا لیکن جب سنجیدگی سے سیکھا تو یہی کام کر کے اچھا لگتا تھا۔

چیزیں سنبھال کر رکھنے سے ہوتا یہ ہے کہ ہم اپنے ماضی کی یادوں میں رہنا چاہتے ہیں اور پرانی چیزیں ہمیں ماضی کی یاد دلاتی رہتی ہیں ۔ جب ہم کئی سال پرانی چیزیں دیکھتے ہیں تو اس سے جڑی کئی خوشگوار باتیں ایک عجیب سی خوشی کا احساس دلاتی ہیں ۔

ایسی کوئی خاص رسم یا چیز نہیں ہے جو نہ ہو تو کوئی بد شگونی کہلائے اس لئے کہ یہ سب بیکار کی باتیں ہیں کہ یہ ہو ، وہ ہو ، بس جتنی فضول رسموں سے بچیں اتنا ہی اچھا ہے تاکہ کسی پر بلاوجہ کا بار نہ ہو اور کوئی ہماری بے جا خواہشات سے تنگی کا شکار نہ ہو ۔ میرا خیال ہے کہ دوسروں میں آسانیاں بانٹنی چاہئیں تاکہ اللہ ہمیں آسانیاں عطا فرمائے ۔

صفائی والی سے کام کی ٹپس یہ کہ اس کے پیچھے پیچھے رہو اور اس کے کاموں پر کڑی نظر رکھو نرمی اور سختی دونوں ہی کی ضرورت ہوتی ہے اگر صرف نرمی سے کام لیں گے تو وہ آہستہ آہستہ کاموں سے غافل ہوتی جائے گی اور اگر صرف سختی ہی کرتے رہیں تو وہ گھبرا کے کام چھوڑ کر چلی جائے گی لہٰذا کبھی نرم اور کبھی گرم ۔۔۔ ۔۔!




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 6:40am
 

aqwaale mah jabeen-11

لڑکیوں کی شادی کےلئے بہترین عمر 20 سے 25 کے درمیان ہوتی ہے ، اِس سے چھوٹی عمر کی لڑکیاں ذہنی طور پر ناپختہ ہوتی ہیں تو سسرال کے معاملات کو ٹھیک طریقے سے سمجھ نہیں پاتیں۔ اور قدم قدم پر پریشانیوں کا سامنا کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی انتشار کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ جب کہ 20 سے 25 کے درمیان لڑکیوں میں ذہنی طور پر پختگی آجاتی ہے اور وہ سسرال کے معاملات کو اچھے طریقے سے سمجھ لیتی ہیں اور پھر سمجھداری سے اپنے گھر کو چلاتی ہیں۔ (ویسے سمجھداری کا تعلق عمر سے ہی نہیں ہوتا بلکہ تعلیم و تربیت بھی اس میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے)

تعلیم تو ہمیشہ ہی بہت ضروری ہے لیکن آج کے دور میں تو بے حد اہم ہے، کم از کم بی اے تو ضرور مکمل ہونا چاہئے اور ایم اے کر لیں تو اور بھی اچھا ہے ، کیونکہ مہنگائی کے اِس دور میں صرف شوہر کی کمائی پر گھر کو چلانا انتہائی دشوار ہو گیا ہے ، یہ وہ وقت ہے کہ میا ں بیوی کو مل کر گھر کی گاڑی کو چلانا پڑتا ہے، اگر تو لڑکی کی تعلیم ادھوری رہ جائے تو بعد میں اُس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ( حالانکہ میں لڑکیوں کی ملازمت کے سخت خلاف ہوں )

گریجویشن کرتے ہی شادی کرنا مناسب ہوتا ہے کیونکہ لڑکیوں پر جتنی جلدی جوانی آتی ہے تو واپسی کا سفر بھی اُسی مناسبت سے شروع ہوجاتا ہے، پھر لڑکیوں کے رشتے بھی ایک مناسب وقت تک آتے ہیں اور پھر عمر ذرا بھی زیادہ ہوجائے تو لڑکوں کے تو نہیں پھر "بابوں" کے رشتے آتے ہیں یا پھر آتے ہی نہیں۔اسپیشلائزیشن ، پریکٹس اور کیرئیر میں "قدم جمانے" کے بعد لڑکی کی عمر یقیناً "30 تک تو لازمی پہنچے گی تو ایسی صورت میں کبھی قسمت سے کوئی اچھا رشتہ آبھی سکتا ہے اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ آڑھے ٹیڑھے رشتے آئیں جو لڑکی اور اسکے گھر والوں کے لئے ذہنی اذیت کا سبب بن سکتے ہیں

اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خاطر اچھے رشتوں کو ٹھکرانا کفرانِ نعمت بھی ہوتا ہے جس سے حتی الامکان بچنا بہتر ہے ۔




myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:18th Jun 2012, 6:44am
 

aqwaale mah jabeen-12

شادی کرنا تو سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے تو اس مذہبی فریضے کو ادا کرنا ایسے بھی ضروری ہے اور ویسے بھی یہ معاشرہ اکیلی عورت کا جینا محال کردیتا ہے قدم قدم پر ایک تنہا عورت کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور وہ ایک اکیلی اس معاشرے کے ناسوروں سے نہیں نمٹ سکتی، وہ چاہے تعلیم یافتہ اور برسرِ روزگار ہو اور بظاہر خوش و خرم اور مطمئن ہو تب بھی اس کو مرد کے سہارے کی ضرورت رہے گی ( میری اس بات پر آزادیء حقوقِ نسواں کی تنظیموں کے پتنگے لگ جائیں گے اور کچھ ایسے مرد حضرات بھی بہت جز بز ہونگے جنہوں نے عورت کو انکے حقوق کے نام پر مادر پدر آزاد بنادیا ہے)

ہم عورتیں برابری کے بلند وبانگ دعوے تو کرتی ہیں لیکن مرد کی طرح بوجھ نہیں اٹھا سکتی ہیں ، جہاں بھاری کام کی بات آجائے تو کسی مرد کو دیکھتی ہیں کہ کوئی ہمارا بوجھ اٹھا کر رکھ دے ، ایسے ہی گاڑی تو ہم چلالیتی ہیں لیکن راستے میں گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو جائے تو راہ چلتے "بھائیوں " کو آوازیں لگائیں گی کہ ذرا ٹائر بدل دیں اور "بھائی" حضرات فوراً دوڑے چلے آتے ہیں

بات یہ ہے کہ یہ حقیقت تسلیم کر لینا چاہئے کہ مرد کے بغیر عورت ادھوری اور عورت کے بغیر مرد۔۔۔ ۔۔ لہٰذا عورت کو تنہا رہنے کے بجائے شادی کرلینی چاہئے کہ کڑی دھوپ میں شوہر ایک سائبان کی مانند ہوتا ہے


interview source:http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%86-576/%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88-%D9%88%D8%AF-%D9%85%DB%81-%D8%AC%D8%A8%DB%8C%D9%86-7196/




s4u Group: Members  Joined: 18th Mar, 2011  Topic: 97  Post: 5354  Age:   
Posted on:21st Jun 2012, 10:15pm
 

mashAllah

buhot hi khobsurat batein ki hain.jo seedhi dil me utar jati h
myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6481  Age:  54  
Posted on:22nd Jun 2012, 3:23am
 

... aur batouN say khoosh.boo aa.ay

pahlay jab maiN yeh misra sonaa kartaa thaa to issay sha'ir ki mobaalgha aaraaee samjhaa karta thaa... lekin mah jabeen ki bataiN sunkar yaqeen hogayaa k waqe'ee baatouN say khoosh.boo bhi ayaa karti hai... in khoosh.boo daar baatouN ko hawaa k dosh par 5/6 different forums maiN share kia hai... takay deger log bhi iss say mostafeed houN...
1
 
 
 
 
 
Urdu Magazine Islam In Urdu Urdu Greeting Cards Urdu Jokes Urdu Funny Stories Urdu Stories Urdu Recipes Urdu Poetry
Warning :The information presented in this web site is not intended as a substitute for medical care. Please talk with your healthcare provider about any information you get from this web site.
© Copyright 2003-2017 www.noorclinic.com, All Rights Reserved Terms and Conditions Dr. Rizwan Contact Us Last Updated: 22nd July 2012