walimah,mahar, azal, talaaq, iddat
ولیمہ: ٭جب تم میں سے کسی کو ولیمہ کی دعوت دی جائے تو ضرور جائے(نکاح، بخاری)٭ ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی کا ہو (بیوع، بخاری) ٭ ُّ اُم المومنین حضرت صفیہؓ کے ولیمہ میں روٹی یا گوشت نہ تھا بلکہ صرف کھجوریں، پنیر اور گھی ڈال دی گئی تھیں(مغازی،بخاری
مہر: ٭ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کا مہر پانچ سو درہم (تقریباً چالیس پچاس بکریوں کی قیمت ) مقرر فرمایا تھا (مسلم)٭عورت اپنی مرضی سے طلاق لینا چاہے تو اُسے مہر واپس کرنا ہوگا(طلاق، بخاری
میاں،بیوی تعلقات: ٭ اﷲ کے ہاں وہ بدترین درجہ میں ہوگا جو بیوی سے ہم بستری کے بعد اس کا راز فاش کرے(مسلم) ٭جب خاوند اپنی بیوی کو ہم بستری کے لےے بلائے اور وہ انکار کردے اورخاوند اس پر غصہ ہوکر سوجائے تو فرشتے اس عورت پر صبح تک لعنت بھیجتے رہتے ہیں (آغازِ خلق،بخاری)٭ حضرت عائشہؓ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگاتی تھی پھر آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے پاس جاتے اور ہم بستری فرماتے ٭جب تم میں سے کوئی جنبی ہوتو وہ وضو کرکے سوئے(غسل، بخاری) ٭ایک بار نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ایک مہینہ کا ایلاء (بطور شوہربیوی نہ ملنے کی قسم کھانا) کیا(الصوم، بخاری
عزل اور اولاد کا قتل: ٭ عزل کرنے میں نہ کچھ فائدہ ہے اور نہ کچھ خوف ہے۔ کیونکہ جس جان نے پیدا ہونا ہے وہ ضرور پیدا ہوگی(مغازی،بخاری) ٭دوسرا بڑا گناہ اپنی اولاد کو اس خوف سے قتل کرنا کہ اس کو کھلانا پڑے گا(تفسیر، بخاری) ٭ اگر چاہو تو عزل (حمل سے بچنے کے لئے مباشرت کے دوران منی فرج سے باہر خارج کرنا)کرلو لیکن جو بات مقدر ہوچکا ہے وہ ہو کے رہے گا۔ (صحیح مسلم
طلاق: ٭حلال اور جائز چیزوں میں اﷲ تعالیٰ کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیزطلاق ہے ( ابی داو¿د)٭ سخت تکلیف کے بغیر شوہر سےطلاق کامطالبہ کرنے والی پر جنت کی خوشبو حرام ہے (مسند احمد،ترمذی) ٭عورتوں کو طلاق نہ دو ا لّایہ کہ چال چلن مشتبہ ہو۔ ذائقہ چکھنے کے شوقین مردو زن نا پسندیدہ ہیں (طبرانی) ٭ کوئی عورت اپنی سوتن مسلمان بہن کو طلاق نہ دلوائے کہ اس کے حصہ کو بھی خود حاصل کرلے(بیوع، بخاری)٭ نکاح،طلاق اور رجعت (ایک یا دو طلاق کے بعد رجوع کرنا) تین ایسی چیزیں ہیں جن کا ہنسی مذاق کے طور پر کہنا بھی حقیقت ہی کے حکم میں ہے (جامع ترمذی'سنن ابی داو¿د)٭ زبردستی کی طلاق اور زبردستی کے "عتاق"(غلام آزاد کرنا) کا اعتبار نہیں۔ ( ابی داو¿د ابن ماجہ) ٭طلاق دورانِ حیض نہیں بلکہ ایامِ طہر میں مباشرت کئے بغیر دینا چاہئے٭ طلاق بائنہ (غیر رجعی) کے بعد حلالہ کےے بغیر عورت پہلے شوہر کے پاس لوٹ نہیں جاسکتی(طلاق، بخاری
بیوہ کی عدت:٭ بیوہ کے لئے سرمہ لگانا جائز نہیں جب تک چارہ ماہ دس دن کی عدت نہ گزر جائے (طلاق، بخاری) ٭ دورانِ عدت بیوہ رنگین کپڑے، زیورات نہ پہنے نہ خضاب ،مہندی یا سرمہ لگائے (ابی داو¿د' نسائی) ٭تین دن سے زیادہ سوگ منع ہے۔ شوہر کے انتقال پر چار مہینے دس دن سوگ کا حکم ہے( مسلم
|