Forum.Noorclinic.com
NoorClinic: Pakistani Sex Clinic

 
  Welcome : Guest
Login | Register | Rules
Noor Clinic | Articles | Forum | Health| Sex | General Site Map
Men Health | Women Health | Procedure| Pakistani Matrimonial
 
Books For >> Boys & girls| Men | Women
FAQ For >> Men | Women | Married | Junk , Spam, Irrelevant & Repeated Post
Medical Forum Categories
Medical Discussion
Unmarried Boys Problems
Unmarried Girls Problem
Married Men Problem
Married Women Problem
Religion and Sex
Religion and Culture
Social Problem
General Health
Non Medical Discussion
Food & Recipes
Sports & Games
Politics
Urdu
Career and Success
Articles
Chatting
Suggestions
Women Health
Men Health
Junk and Spam
NoorClinic
Home(General)
Home(Health and Sex)
Forum Procedure
Noor Clinic Home
Book For All
Book For Women
Book For Men
Baby Care
Daily Questions
New Articles
New Topics (Health & Sex)
Recent Reply (Health & Sex)
Social Problem
    Start New Topic  My Profile
 

plz help

Unmarried Girls Problem
Natural Aphrodisiac
Natural Aphrodisiac for Enhancing Sexual Desire
Increase Sperm Count
10 Easy Ways to Increase Sperm
Low Sexual Desire
Causes of Low Libido in Men
Food For Sperm Count
Foods to Increase Sperm Count - Which Food is Right for You
hani hina Group: Members  Joined: 23rd Nov, 2012  Topic: 4  Post: 12  Age:  21  
Posted on:19th Feb 2013, 11:43pm
 

plz help

Salam Dr. sahab mera sawal yeh hy k masturbation se mensis pe asar parta hy?

myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6510  Age:  54  
Posted on:20th Feb 2013, 1:17am
 

paR sakta hai

lekin yeh zaroori nahi k laazman paRay.so avoid to do masterbation
hani hina Group: Members  Joined: 23rd Nov, 2012  Topic: 4  Post: 12  Age:  21  
Posted on:20th Feb 2013, 2:59am
 

...

per meri 5 date thi but abhe tak mensis nahi hue to aesa kia kro k mensis hojaen
myrizvi Group: Members  Joined: 20th Apr, 2008  Topic: 111  Post: 6510  Age:  54  
Posted on:20th Feb 2013, 6:08am
 

try zaafran

زعفران

حکیم عبدالوحید سلیمانی

جنوری 2011 میں مجھے عمرہ پر جانے کی توفیق ملی۔ مکہ میں ۱۵روزہ قیام کے بعد ہم نے مدینہ شریف حاضری دی۔ پاکستان سے روانگی کے وقت میں نے ان لوگوں کے پتے لے لیے تھے جن سے وہاں میں نے رابطہ کرنا تھا۔ مدینہ شریف پہنچتے ہی میں نے وہاں رہنے والوں سے رابطے کیے اور انہیں میں نے بتایا کہ فلاں ہوٹل میں ٹھہرا ہوا ہوں اور اس وقت سے لے کر اس وقت تک آپ کو مل سکتا ہوں۔ ان میں سے بے شمار لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ ان ہی میں ایک حکیم محمد اسلم غم نوش تھے۔ حکیم صاحب قصبہ مڑل ضلع ملتان کے رہنے والے ہیں اور گزشتہ 36 سال سے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔ آج کل مسجدِنبوی میں پڑھا رہے ہیں۔ مستند حکیم ہیں۔ عربی زبان پر عبور حاصل ہے۔ جب وہ میرے پاس ہوٹل میں تشریف لائے تو والدِگرامی استاد الحکماء حکیم محمد عبداللہ کی شہرہ آفاق طبی کتاب کنزل المجربات جلد اول کا عربی ترجمہ ان کے پاس موجود تھا۔ وہ یہ ترجمہ میرے لیے ہی لائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری جلد کا ترجمہ بھی انہوں نے شروع کردیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال کے آخر تک وہ تینوں جلدوں کا ترجمہ مکمل کرلیں گے۔ ان سے بے شمار طبی نسخوں کا تبادلہ ہوا۔ ان کے ساتھ ۱۰-۱۲سال کا ایک خوبصورت سا بچہ بھی تھا۔ میں نے اس بچے کی صحت مندی اور خوبصورتی کی تعریف کی اور ان سے پوچھا کہ آپ کے اور بچے بھی ہیں۔ کہنے لگے میرے دس بچے تھے لیکن وہ سب کے سب جنت البقیع میں دفن ہیں۔ میں نے بچوں کی وفات پر تعزیت کی۔ پھر اِدھر اُدھر کی گفتگو شروع ہوئی تو حکیم غم نوش صاحب نے مجھے بتایا کہ جب میں 36 سال پہلے مدینہ شریف آیا تو میری ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ وہ بڑے وجیہہ، تندرست اور صحت مند شخص تھے۔ میرے خیال میں پورے سعودی عرب میں ان جیسا خوبصورت آدمی کوئی نہیں ہوگا۔ میری ان سے دوستی بڑھتی گئی۔

اللہ نے ان کو بیٹے سے نوازا۔ بیٹا بڑا ہوا اب وہ مکمل نوجوان ہے اور باپ ہی کی طرح بلکہ ان سے بھی بڑھ کر خوبصورت ہے۔ ایک دفعہ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی صحت اور خوبصورتی کا راز کیا ہے؟ کہنے لگے کہ میرے والد صاحب بچپن میں گرم دودھ میں3 تریاں زعفران ملا کر رات کو مجھے پلایا کرتے تھے۔ جب میں جوان ہوا تب بھی میں تریاں ملا کر دودھ پیتا رہا اور اب اپنے بچوں کو بھی پلا رہا ہوں۔ اس سے مجھے اور میرے بچوں کو 2 فائدے ہوئے۔ ایک تو مجھے کبھی کوئی بڑی بیماری نہیں آئی اور دوسرا میرا رنگ نکھرتا چلاگیا۔ اب یہی دوا میں نے اپنے بچوں کو دینا شروع کی اور الحمدللہ وہ بھی حسن و جمال کا نمونہ ہیں۔ حکیم صاحب کہنے لگے میں نے اپنے بیٹے کو بھی یہی دوا دی۔ الحمدللہ وہ بھی انتہائی تندرست اور خوبصورت ہے۔ پاکستان واپس آ کر میں نے اپنے چھوٹے بھائی حکیم عبدالرحمن سلیمانی سے زعفران والے اس نسخہ کا ذکر کیا تو وہ کہنے لگا۔ ’’ایوویدک طب میں ایک نسخہ ہے کہ اگر عورتوں کو دوران حمل زعفران کی ۳تریاں گرم دودھ میں حل کرکے دی جائیں تو بچہ خوبصورت پیدا ہوتا ہے۔

زعفران کشمیر میں پیدا ہوتا ہے۔ اسے ایسی اونچی زمین میں بوتے ہیں جہاں پانی بالکل نہیں ٹھہرتا۔ اس کی جڑ آلو کی جڑ کی طرح ہوتی ہے۔ کشمیری زعفران کے علاوہ سپین، اٹلی، شام، مصر اور ایران میں بھی خوب پیدا ہوتا ہے۔ زعفران کا درخت چھوٹا، پتے لمبے اور پتلے ہوتے ہیں۔ اس کا پھول نیلے رنگ کا ہوتا ہے جو نومبر دسمبر میں نکلتا ہے۔ اس پھول کے اندر نارنجی رنگ کے ریشے کو زعفران کہتے ہیں۔ جب پھول کھلنے کے قریب ہوتے ہیں تو ان کو بہت تڑکے تاروں کی چھائوں میں توڑتے ہیں۔ ان کے اندر کے ریشوں کو چن کر سفید کاغذ پر پھیلا کر انہیں حرارت دے کر خشک کر لیتے ہیں۔ اس کے 30 ہزار پھولوں سے 250 گرام کے قریب زعفران نکلتی ہے۔

زعفران کو زبان پر رکھیں تو زبان پر تھوڑی سی جلن ہوتی ہے اور زبان سے خوشبو آتی ہے۔ اس کا رنگ زردی مائل سرخ ہوتا ہے۔ اس کے ریشے کے دونوں سرے برابر ہوتے ہیں۔ اس کا سوکھا ہوا ریشہ باریک اور ہلکا ہوتا ہے۔ اس کا مزاج بہت زیادہ گرم نہیں ہوتا۔ یہ دوسرے درجہ میں گرم اور پہلے میں خشک ہے۔ زعفران کے مختلف زبانوں میں مختلف نام ہیں۔ ہندی میں اس کو کیسر کہتے ہیں۔ انگریزی میں اس کا نام سیفرن ہے۔ لاطینی اور یونامی میں اس کو کروکس کہا جاتا ہے۔ بنگلہ میں اس کو جعفران کہتے ہیں۔

زعفران طبیعت کو فرحت بخشتی ہے۔ گردہ، مثانہ اور جگر کو قوت اور طاقت پہنچاتی ہے۔ جسم پر ہر طرح کی سوجن اور ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔ گردے اور مثانہ کو مواد سے صاف کرتی ہے۔ گردے کے درد کو دور کرتی ہے۔ آنکھ میں پانی میں ملا کر سلائی ڈالنے سے آنکھ کے درد اور سرخی کو دور کرتی ہے۔ روزانہ رات ایک ایک سلائی آنکھ میں ڈالنے سے نظر کو تیز کرتی ہے۔ جسم میں سردی کی وجہ سے ہونے والے درد اور پسلی کے دردمیں فائدہ مند ہے۔ جسم میں اگر مادہ منویہ کم ہو تو اسے پورا کرتی ہے۔

جن خواتین کو حیض رک رک کر آتا ہو یا جن مردوں کے پیشاب میں رکاوٹ ہو اسے جاری کرتی ہے۔ اگر کسی کا پیشاب آنا رک جائے تو اس کے منہ میں اس کا ایک تار رکھ دیں، چند منٹ میں پیشاب جاری ہوجائے گا۔ آنکھ پر اگر گوہانجنی نکلی ہوتو ڈیڑھ رتی زعفران کو ۳قطرے پانی کے ساتھ پیس کر گوہانجنی پر لگائیں، ان شاء اﷲ فائدہ ہوگا۔ جس گھر میں چھپکلیاں بہت زیادہ ہوں وہاں ایک برتن میں تھوڑا سا زعفران کھلا رکھ دیں۔ چھپکلیاں بھاگ جائیں گی۔ اگر کسی مریض کو خارش نے بہت زیادہ تنگ کیا ہو تو پانی میں ۳ماشہ زعفران گھول کر پلائیں خارش ٹھیک ہوجائے گی۔ تسہیل ولادت کے لیے ساڑھے ۴ماشہ زعفران پلانے سے بچہ فوراً پید اہوجاتا ہے۔

ء1948 میں جب میں صرف 4 سال کا تھا میری والدہ امت العزیز ایک بچی امت السلام کی پیدائش کے موقع پر فوت ہوگئیں۔ اس کے بعد والد صاحب کہتے ہیں کہ ملک میں ایسے بہت سے کیس سامنے آئے جن میں مائیں اپنے بچوں کو چھوڑ کر راہی ملک عدم ہوئیں۔ اس موقع پر لاہور کے معروف طبیب حکیم عبدالمجید سیفی تعزیت کے لیے لاہور سے جہانیاں آئے اور ساتھ ہی یہ نسخہ بھی عنایت کرگئے۔ زعفران، عنبر، جدوار تینوں اشیا ہم وزن لے کر دانہ ماش کے برابر گولیاں بنالیں۔ وضعِ حمل سے 2 ہفتے قبل 4 گولیاں صبح نہارمنہ اور 3 گولیاں شام دودھ سے دیں۔ جس روز وضعِ حمل کی اُمید ہو اس روز 5 گولیاں صبح کے وقت اکٹھی اور بعد از وضعِ حمل 10 گولیاں دیں۔ بچہ آسانی سے پید اہوگا اور زچہ بھی کمزور نہ ہوگی۔

ایک خاتون کو کئی دن سے دردِ زہ کی شکایت تھی لیکن بچہ کی پیدائش نہیں ہوتی تھی۔اس کو تھوڑی مقدار میں زعفران نے بھی کوئی فائدہ نہیں دیا بالآخر اسے ۷؍گرام زعفران دی گئی جس سے بچے کی پیدائش آسانی سے ممکن ہوگئی۔جن لوگوں کی نیند اچاٹ ہوگئی ہو اور انہیں کسی بھی صورت نیند نہ آتی ہو، زعفران، افیون اور تج تینوں ہم وزن لے کر کل روغن میں پیس کر منہ اور چہرے پر مل دیا جائے تو فوراً نیند آجائے گی۔

آج کل بخار کا زمانہ ہے۔ تقریباً ہر دوسرا شخص بخار میں مبتلا نظر آتا ہے۔ اگر ایک رتی زعفران پانی کی گلوری میں رکھ کر مریض کو کھلائیں تو دن میں دوبار ایسا کرنے سے بخار اتر جاتا ہے۔ اگر ہم وزن دارچینی اور زعفران کی گولی بنا کر مریض کو کھلائی جائے دردِشکم دور ہوجاتا ہے۔ زعفران اور عقرفرجا کی دو دو رتی کی گولیاں بنا کر دی جائیں تو عورتوں کو حیض کی تنگی دور ہوجاتی ہے۔

اگر کسی کو ورمِ جگر ہو تو کریلے کا رس ایک چمچ 3 تریاں زعفران حل کرکے 15 دن میں ورمِ جگر تحلیل ہوجائے گا۔
اگر کسی کو بھوک لگنا بالکل بند ہوگئی ہو تو ایک بڑا چمچ کاغذی لیموں کا رس لے کر اس میں ۳-۴ تریاں زعفران ملا کر دیں بھوک کھل جائے گی۔

اگر کسی کو شوگر کا عارضہ ہوتو ایک بڑا چمچ گھی لے کر اس میں 3 تریاں زعفران ملا کر ایک ہفتہ صبح شام کھلائیں، شوگر کا افاقہ ہوگا۔

1
Healthy Vagina
How To keep A Vagina Healthy
Quick Fertility Guide
When Are You Most Likely to Get Pregnant? - A Quick Fertility Guide
Get Pregnant Immediately
Exclusive Tips on How to Get Pregnant Immediately
Pregnancy Chances
Increasing Chances of Pregnancy - How to Help Infertility
 
 
 
Urdu Magazine Islam In Urdu Urdu Greeting Cards Urdu Jokes Urdu Funny Stories Urdu Stories Urdu Recipes Urdu Poetry
Warning :The information presented in this web site is not intended as a substitute for medical care. Please talk with your healthcare provider about any information you get from this web site.
© Copyright 2003-2017 www.noorclinic.com, All Rights Reserved Terms and Conditions Dr. Rizwan Contact Us Last Updated: 22nd July 2012